empty
 
 
19.07.2021 06:11 PM
جی بی پی / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 19 جولاِئی - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ


جی بی پی/ یو ایس ڈی میں لانگ پوزیشنز کھولنے کے لیے، آپ کو ضرورت ہے

صبح کی پیش گوئی میں، میں نے 1.3743 کی سطح پر توجہ دی، جہاں میں نے مارکیٹ میں داخل ہونے تجویز دی تھی۔ آئیے 5 منٹ کے چارٹ کو دیکھتے ہیں اور مارکیٹ میں داخلے کے مواقعوں کا تجزیہ کرتے ہیں۔ 1.3783 کی سپورٹ کے فوری بریک آؤٹ نے ہمیں شارٹ پوزیشنز کے لئے ایک عمدہ انٹری پوائنٹ بنانے کی اجازت نہیں دی تھی کیونکہ نیچے سے اوپر کی جاب اس سطح کا کوئی واپس ٹیسٹ نہیں تھا۔

یہ کہ 1.3717 کے علاقے میں مصنوعی بریک آؤٹ کے بننے کے نتیجے میں لانگ پوزیشنز کے لئے ایک اچھا انٹری پوائنٹ بنا تھا۔ تاہم 30 پوائنٹس تک اضافہ سے پہلے ہی 1.3717 کی سپورٹ سے نیچے اسٹاپ آرڈرز (بشمول میرا) کو ہٹا دیا گیا تھا، لہذا اس اشارے سے نقصان ہوا تھا - 1.3743 کی ریزسٹنس سے فروخت نے ہمیں نقصانات کی تلافی کرنے کی اجازت دی اور صرف پاؤنڈ پر دباؤ ہی بڑھا تھا

This image is no longer relevant


تکنیکی نقطہ نظر سے صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔ اہم بنیادی اعداد و شمار کی کمی اور برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباؤ میں تیزی سے اضافہ پاؤنڈ پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔ دن کے دوسرے حصے میں پئیر پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔ تاہم ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم اہم لوکل کم ترین سطح کے بہت قریب ہیں، جن کا یومیہ چارٹ پر نمایاں وزن ہے، اور ان کو توڑنا مشکل ہوگا۔

خریداروں کے لئے مثالی صورتحال پاؤنڈ میں کمی اور 1.3703 کی سطح پر مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل ہوگی، جو آج دن کے پہلے حصّہ میں بنا تھا۔ اس کا تحفظ 1.3743 کے علاقے میں بحالی کی توقع میں طویل پوزیشن لینے کا اشارہ دیتا ہے، جس سے ہم نے آج اس پئیر میں کافی بڑی کمی دیکھی ہے۔

یہ کہ 1.3743 کی بریک اور اوپر سے نیچے کی جانب اس علاقے کا ٹیسٹ اور کمزور امریکی معیشت کے اعداد و شمار کی وجہ سے جی بی پی/ یو ایس ڈی میں خرید کے لئے ایک نیا اشارہ اشارہ فراہم کرے گا، جو زیادہ سے زیادہ 1.3771 تک براہ راست راہ ہموار کرے گا ، جہاں موونگ ایوریج فروخت کنندگان کی حمایت میں ہے۔

طویل مدتی ہدف 1.3800 کی ریزسٹنس پر ہے، جہاں میں منافع لینے کی تجویز دیتا ہوں۔ اگر دن کے دوسرے حصے میں جی بی پی/امریکی ڈالر پر دباؤ برقرار رہتا ہے، اور بُلز 1.3703 کے سپورٹ ایریا میں کچھ بھی پیش نہ کر سکیں تو بہتر ہے کہ 1.3674 کی سطح آپ ڈیٹ ہونے تک طویل پوزیشنز ملتوی کر دی جائیں ، یا آپ واپسی کے لئے فوری طور پر جی بی پی/ یو ایس ڈی میں خرید سکتے ہیں، کم و بیش 1.3639 کی سطح سے دن کے اندر 25-30 پوائنٹس اضافہ کی تصحیح کی اُمید رکھیں ۔ یاد رکھیں کہ آپ بئیرش رجحان کے خلاف تجارت کر رہے ہیں، لہذا خریداری سے محتاط رہیں۔

جی بی پی/ یو ایس ڈی میں مختصر پوزیشنز کھولنے کے لیے، آپ کو ضرورت ہے

بئیرز کا ابتدائی ہدف اب 1.3743 کی ریزسٹنس کا تحفظ کرنا ہے، جس کا انہوں نے دن کے پہلے حصے کے دوران مکمل طور پر مقابلہ کیا اور مختصر پوزیشنز کے لئے ایک انٹری پوائنٹ تشکیل دیا۔

امریکی دورانیہ کے دوران اس پئیر میں اوپر کی طرف تصحیح کی صورت میں صرف مصنوعی بریک ڈاؤن کی تشکیل سے ہی پاؤنڈ میں فروخت کرنے کا ایک اور اچھا اشارہ مل سکے گا جس سے یہ پئیر مقامی کم ترین سطح 1.3703 تک پہنچ جائے گی جس کے لئے اب اصل جدوجہد سامنے آرہی ہے۔ اس کے ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ امریکہ میں این اے بی کے مضبوط تعمیراتی اعداد و شمار سے خریداروں کے اسٹاپ آرڈرز کو مسمار کر دیا جائے گا اور جی بی پی/ یو ایس ڈی ایک اور کم ترین سطح 1.3674 پر آ جائے گا جو مختصر مدت میں بئیرش رجحان کے تسلسل کی نشاندہی ہے۔

ایک زیادہ بڑا ہدف 1.3639 کا علاقہ ہوگا، جہاں میں نفع لینے کی تجویز ہوں۔ 1.3743 کے علاقے میں فروخت کنندگان کے متحرک نہ ہونے سے : میں فروخت کو 1.3771 کی بڑی ریزسٹنس کے ٹیسٹ ہونے تک ملتوی کرنے کی تجویز دیتا ہوں، جس سے آپ دن کے اندر 25-30 پوائنٹس کی نیچے کی جانب تصحیح پر اس پئیر کو فوری طور پر واپسی کے لئے فروخت کرسکتے ہیں۔ یہاں موونگ ایوریج بھی فروخت کنندگان کی حمایت میں ہے

This image is no longer relevant


جولائی کی 06 تاریخ کے لئے سی او ٹی کی رپورٹوں (کمیٹمنٹ آف ٹریڈر) میں طویل اور مختصر دونوں پوزیشنوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے نیٹ پوزیشنز میں اضافہ ہوا ہے ۔ رواں سال مئی میں برطانیہ کی جی ڈی پی شرح نمو کے بارے میں کمزور بنیادی اعداد و شمار سے قطع نظر امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم کے جون کے اجلاس کے دوران مشاہدہ کی گئی تصحیح کے بعد سے پاؤنڈ کی طلب قائم ہے۔

اب جی بی پی/ یو ایس ڈی کی ایک بڑی تجارتی موو کے بعد تاجر خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ مئی کے اعداد و شمار طویل پوزیشنوں کی تعمیر میں رکاوٹ نہیں ہیں۔ کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم کے پھیلاؤ کے باوجود ہر کوئی موسم گرما کے عرصے میں زیادہ فعال معاشی ترقی کا انتظار کر رہا ہے۔

تاہم موسم گرما میں بیماریوں کے واقعات میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے پاؤنڈ کی بڑھوتری محدود ہوسکتی ہے۔ یہ حقیقت کہ برطانوی ریگولیٹرز بانڈ خریداری پروگرام کو تبدیل کرنے کے لئے جلدی کا نہ کیا جانا بھی اوپر کی طرف رجحان کی میں ایک رکاؤٹ ہے۔

اگرچہ برطانیہ میں افراط زر کے سنگین دباؤ پر توجہ نہیں دی جائے گی لیکن بینک آف انگلینڈ کی جانب سے اپنی پالیسی تبدیل کرنے کے لئے جلدبازی کا امکان نہیں ہے۔ اس کے باوجود، بہترین صورتحال یہ ہے کہ امریکی ڈالر کے ساتھ پئیر میں ہر اچھی کمی کو پاؤنڈ میں خرید کا موقع ہی خیال کیا جانا چاھیے.

سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ لانگ غیر تجارتی پوزیشنیں 51,596 کی سطح سے بڑھ کر 57,232 کی سطح پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ شارٹ غیر تجارتی پوزیشنیں 33,873 کی سطح سے بڑھ کر 35,329 کی سطح پر پہنچ گئیں۔ اس کے نتیجے میں غیر تجارتی نیٹ پوزیشن 17,723 کے مقابلے میں بڑھ کر 21,903 ہو گئی۔ گذشتہ ہفتے کی اختتامی قیمت میں کمی ہوئی اور یہ 1.3878 کے مقابلے میں 1.3853 رہی ہے۔


انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 ڈیلی موونگ ایوریج سے نیچے ہوئی ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پاؤنڈ قلیل مُدتی تناظر میں نیچے جانے کا عمل جاری رکھے گا

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

اضافہ کی صورت میں انڈیکیٹر کی اوسط حد 1.3745 کے ایریا میں ریزسٹنس کے طور پر کام کرے گی

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے

Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback