empty
 
 
08.09.2021 08:38 AM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 8 ستمبر۔ جوڑے کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ پاؤنڈ نے بیلے کی تقریر کا انتظار نہیں کیا اور گر گیا۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی نے 7 ستمبر کو معمول سے زیادہ سرگرم حرکت کی۔ درحقیقت، جوڑی نے دن میں صرف 90 پوائنٹس سے حرکت کی۔ یہ کافی زیادہ ہے لیکن چارٹ میں ایسا لگتا ہے کہ جوڑی 200 پوائنٹس سے گری ہے۔ یاد رکھیں کہ عام طور پر، پاؤنڈ/ڈالر کے لئے نارمل اتار چڑھاؤ کی قدر 100-130 پوائنٹس ہے۔ لہٰذا، کل کی حرکت معمول کے اوقات میں حرکت کی نسبت "مضبوط" تھی۔ بہرحال، حرکت ابھی بھی تھی اور آئیے دیکھتے ہیں اس پر کیا کام کیا جائے۔ سب سے پہلے یہ نوٹ کرنا چاہئیے کہ برطانوی پاؤنڈ میں کمی ممکنہ طور پر مائیکل سنڈرز کی تقریر کی وجہ سے ہوئی تھی ، جنہوں نے اشارہ کیا تھا کہ بینک آف انگلینڈ کیو ای پروگرام کو بڑھا سکتا ہے ، جو مستقبل میں مہنگائی میں مزید اضافہ کا سبب بنے گا اور ریگولیٹر کے لیے مانیٹری پالیسی کو معمول پر لانا مشکل بنا دیتا ہے۔ چارٹ میں، سنڈرز کی تقریر کا آغاز نمبر "1" سے دکھایا گیا ہے۔ جیسا کہ آپ وہ وقت دیکھ سکتے ہیں، جب قیمتیں گرنا شروع ہوئیں اور سنڈرز کی تقریر ملی۔ لیکن تجارتی اشارے بہت دیر سے بننا شروع ہوئے۔ پہلے، جوڑی کی قیمت کریٹیکل لائن تک گری، تاہم اس لائن کے قریب طاقتور اور واضح اشارہ بنانا ممکن نہیں تھا۔ متعدد گھنٹوں کے لئے، قیمتیں اس لائن کے ساتھ رہیں، جس کے بعد اس سے نیچے ترتیب پائیں، اس کو پہلے سے ہی یہاں فروخت یا مختصر پوزیشنز کھولنے کا اشارہ سمجھا جا سکتا ہے۔ پھر جوڑی 1.3794 - 1.3785 کے سپورٹ ایریا تک گری اور اس کو عبور کر لیا۔ اس لئے، مختصر پوزیشنز کو کھلا رکھنا چاہئیے۔ بدقسمتی سے، جوڑی اگلے ہدف تک پہنچنے میں ناکام ہو گئی اور 1.3785 کی سطح پر واپس آئی اور پھر 1.3794 کی سطح پر۔ اس لئے اس ایریا میں، ایک مختصر پوزیشن کو 10 پوائنٹس کے منافع پر دستی طور پر بند کیا جا سکتا تھا۔

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 8 ستمبر۔ یورپی کرنسی کا جنازہ: یورو/ڈالر نے حرکت بند کر دی۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 8 ستمبر۔ بینک آف انگلینڈ کے رکن مائیکل سنڈرز نے پاؤنڈ اسٹرلنگ کو گرا دیا۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نہ صرف کرٹیکل لائن سے گری بلکہ اس کو اور گھنٹہ وار ٹائم فریم پر چینل کے نچلے بورڈر کو عبور کیا۔ لہٰذا، جہاں تک یورو کی بات ہے رحجان نیچے کے رحجان میں تبدیل ہوا اور اب ہمیں جوڑی کی قیمتوں میں کم سے کم معمولی زوال کی توقع ہے۔ قریبی ہدف سینکو اسپین بی لائن ہے۔ ہم آپ کی توجہ سب سے اہم سطحوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں اور ان پر تجارت کی تجویز دیتے ہیں: 1.3677، 1.3747، 1.3785-1.3794، 1.3886، 1.3948۔ سینکو اسپین بی (1.3704) اور کیجن-سن (1.3810) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ 8 ستمبر، بدھ کو امریکہ میں کوئی اہم واقعات ہونا طے نہیں ہیں، سوائے "بیج بُک" کے تجزیے کی اشاعت کے، جسے اہم کہا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب، برطانیہ ایک خصوصی ٹریژری کمیٹی کی سماعت کی میزبانی کرے گا، جس کے دوران بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے کیے گئے کام کی رپورٹ دیں گے۔ ممکنہ طور پر، اس تقریر کے دوران، اہم معلومات کی کافی بڑی مقدار ہو سکتی ہے، لہٰذا ، مارکیٹوں کا ردِ عمل بہت مضبوط ہوسکتا ہے۔ عام طور پر ، جب بیلے بولتے ہیں، آپ کو ہر ممکن حد تک محتاط رہتے ہوئے توجہ دینی چاہئے۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی نے گذشتہ رپورٹنگ ہفتے کے دوران (24-30 اگست) 35 پوائنٹس حاصل کئے۔ تاجروں کا سب سے اہم غیر تجارتی گروپ اپنی نیٹ پوزیشن میں کمی جاری رکھ سکتا ہے، اور ان کا مزاج بہت زیادہ بئیرش ہو رہا ہے۔ یہ تبدیلیاں اوپر چارٹ میں انڈیکیٹر پر صاف واضح ہیں۔ پہلا انڈیکیٹر واضح دکھاتا ہے کہ سبز لائن ("غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن) پہلے سے صفر کی سطح سے نیچے چلی گئی ہے۔ سادہ الفاظ میں، بڑے کھلاڑیوں کا مزاج اس موقع پر بئیرش ہو گیا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گذشتہ چھے ماہ میں سرخ اور سبز لائینیں ("تجارتی" اور "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن) صرف ایک دوسرے کی جانب گئی ہیں، جس کا مطلب موجودہ رحجان (ہماری صورت میں اوپر کا رحجان) کا اختتام ہے،تاہم در حقیقت، ہم اس رحجان کے خلاف انتہائی کمزور اصلاح کی وجہ سے یہ نتیجہ نہیں اخذ کر سکتے کہ اوپر کا رحجان ختم ہو گیا ہے۔ یہ گذشتہ چھ ماہ کی کمزور اصلاح ہے جو ہمیں یہ نتیجہ اخذ نہیں کرنے دیتی کہ یہ نئے رحجان کا آغاز ہے اور صرف اصلاح نہیں ہے۔ لہٰذا، بڑے کھلاڑی پاؤنڈ کی فروخت جاری رکھتے ہیں، جبکہ کرنسی خود تین کوششوں کے بعد 1.3600-1.3666 کے ہدف ایریا سے نیچے نہیں جا سکی۔ اس لئے ہمارا ماننا ہے کہ اہمیت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر فیڈ کے ذریعہ امریکی معیشت میں سینکڑوں ارب ڈالر کی آمد کا عنصر باقی ہے ، جو طویل عرصے میں ڈالر کی قدر میں کمی کو یقینی بناتا ہے اور مختصر مدت میں اسے زیادہ مضبوط نہیں ہونے دیتا۔ غیر تجارتی تاجروں نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 2,500 خرید (طویل) کے معاہدے اور تقریباً 5,000 فروخت (مختصر) کے معاہدے بند کئے۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں معمولی سا اضافہ ہوا، لیکن یہ معاملے کی نوعیت کو تبدیل نہیں کرتا۔ اس لئے اب تک بڑے کھلاڑی بئیرش ہیں لیکن پاؤںڈ/ڈالر کی جوڑی کو نیچے 1.3600 کی جانب جانے میں مدد نہیں کرتے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت لیولز خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آپ ان لیولز کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنز ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنز اور ٹرینڈ لائنز، ٹرینڈ چینلز اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 2، ٹریڈرز کے "غیر تجارتی" گروپ کے لئے نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback