empty
 
 
23.09.2021 09:03 AM
یورو/امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 23 ستمبر۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ فیڈ میٹنگ: سراسر مایوسی۔

یورو/امریکی ڈالر - 5 منٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی کا اتار چڑھاؤ ہفتے کے تیسرے دن نہ ہونے کے برابر تھا۔ جوڑی فیڈرل ریزرو کی میٹنگ کے اعلان سے پہلے پورا دن کم از کم سے زیادہ سے زیادہ 30 پوائنٹس تک چلی گئی۔ ظاہر ہے جب فیڈ نے اپنے فیصلے اور اہم معاشی انڈیکیٹرز کے لئے نئی پیش گوئی کا اعلان کیا تو مارکیٹ نے زیادہ سرگرمی سے تجارت شروع کر دی۔ لیکن یہ سرگرمی بھی اپنی بلند ترین سطح پر نہیں تھی۔ حرکت کی شروعات سے، قیمتیں 30 پوائنٹس سے اوپر گئیں اور 70 پوائنٹس سے نیچے گئیں۔ میٹنگ کے ایک جیسے نتائج نے تاجروں کو کافی مایوس کیا۔ فیڈ نے کیو ای پروگرام کے آغاز کا اعلان نہیں کیا لیکن یہ کہا کہ پروگرام کا اگلے سال کے وسط میں مکمل ہونے کا امکان ہو گا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ 2021 کے لیے جی ڈی پی کی پیش گوئی 7 فیصد سے کم ہو کر 5.9 فیصد ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، "ڈاٹ پلاٹ" چارٹ نے دکھایا کہ فیڈ مانیٹری کمیٹی کے آٹھ ممبران اگلے سال شرح میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں (آخری میٹنگ میں ان میں سے سات تھے)۔ لہٰذا، اس اجلاس کو اچھی طرح سے "رہنمائی" کہا جاسکتا ہے اور یقینی طور پر امریکی ڈالر کے حق میں نہیں ہے۔ بہرحال، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا لیکن بہت اعتدال سے۔ صورتِ حال صبح تک بدل سکتی ہے۔ اب تجارتی اشاروں کی بات کرتے ہیں۔ پورے دن کے لیے کوئی اشارہ پیدا نہیں ہوا۔ 30 پوائنٹس کے اتار چڑھاؤ پر حیرت کی بات نہیں۔ نتائج شائع ہونے اور فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول کی تقریر شروع ہونے کے بعد ، ایک ہی وقت میں تین تجارتی اشارے تیار کیے گئے۔ مزید براں، قیمت 1.1704 کی سطح سے پہلے پلٹی پھر 1.1750 کی سطح سے اور پھر 1.1704 کی سطح پر قابو پایا۔ تاہم، یہ تمام اشارے ایک اہم بنیادی تقریب کے دوران بنائے گئے تھے اور تحریک بالکل کچھ بھی ہو سکتی ہے۔ اس کی پیش گوئی کرنا ناممکن تھا۔ اس لئے، تاجر ظاہر ہے ان اشاروں پر کام کر سکتے تھے لیکن وقت پر ان پر کام کرنا انتہائی مشکل تھا۔

برطانوی پاونڈ/امریکی ڈالر کی جوڑی کا جائزہ۔ 23 ستمبر۔ بورس جانسن: برطانیہ- برطانیہ اور امریکہ کے تجارتی معاہدے پر 2024 سے پہلے دستخط ہونے کا امکان نہیں ہے۔

یورو /امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

آپ گھنٹہ وار ٹائم فریم پر دیکھتے ہیں کہ جوڑی یورو/ڈالر کی جوڑی نے ابھی بھی نیچے کی جانب حرکت جاری رکھی ہوئی ہے، جسے فی الحال نیچے کی رحجان لائن سے سپورٹ حاصل ہے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ فیڈ میٹنگ نے ہر چیز کو تبدیل کر دیا ہے۔ کم سے کم تکنیکی تصویر میں تبدیلی نہیں آئی۔ قیمت کیجن سن لائن سے پلٹی اور 1.1684 پر پہلی سپورٹ کی سطح پر گری۔ لہٰذا، ڈالر میں مضبوطی جاری ہے۔ جمعرات کو، ہم تاجروں کی توجہ اہم سطحوں اور لائنوں کی جانب مبذول کروانا جاری رکھتے ہیں۔ - 1.1612، 1.1666، 1.1704، 1.1750، 1.1805۔ نیز سینکو اسپین بی (1.1817) اور کیجن-سن لائنیں (1.1765)۔ اچیموکو انڈیکیٹر کی لائنیں دن میں اپنی پوزیشن تبدیل کر سکتی ہیں، جن کو تجارتی اشاروں کی تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئے۔ اشارے ان سطحوں اور لائنوں کے پلٹنے یا کامیابی کا کام ہوسکتے ہیں۔ اگر قیمت 15 پوائنٹس سے درست سمت میں حرکت کرتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر کو بریک ایون پر رکھنا مت بھولیں۔ اگر اشارہ غلط ہو جائے تو یہ آپ کو ممکنہ نقصانات سے بچائے گا۔ 23 ستمبر کو تجارت پُر سکون ہو گی، لیکن سکون کے ساتھ مارکیٹوں میں مایوسی واپس آ سکتی ہے۔ آسان الفاظ میں، اتار چڑھاؤ واپس اپنی کم سطحوں پر آ سکتا ہے۔ اور 30-40 پوائنٹس کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ تجارت کرنا انتہائی مشکل ہے۔ بہرحال، امریکہ اور یورپی یونین کے سروس اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز میں کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نسبتاً اہم رپورٹیں آج شائع کی جائیں گی۔ اگر یہ اشارے پچھلے مہینے سے نمایاں طور پر تبدیل ہوتے ہیں تو پھر مارکیٹ کے معمولی ردِ عمل کی توقع کی جا سکتی ہے۔

ہم آپ کو برطانوی پاؤںڈ/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (7-13 ستمبر) میں 60 پوائنٹس سے گری۔ جدید کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ تاجروں کے "غیر تجارتی" گروپ کے مزاج میں کم سے کم تبدیلیاں ظاہر کیں، جو ہم یاد کریں تو تاجروں کا سب سے اہم گروپ ہے۔ رپورٹنگ ہفتے کے دوران، پیشہ ور تاجروں نے خرید (طویل) کے 4000 معاہدے بند کئے اور فروخت (مختصر) کے معاہدوں کو بھی اتنی ہی تعداد میں بند کیا۔ لہٰذا، نیٹ پوزیشن میں تبدیلی نہیں ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ بڑے کھلاڑیوں کا مزاج بھی تبدیل نہیں ہوا۔ لیکن "تجارتی" گروپ میں سنگین تبدیلیاں آئیں، جہاں تاجروں نے فوری طور پر 27،000 خریداری کے معاہدے (طویل) اور 36،000 فروخت کے معاہدے (مختصر) بند کردیئے۔ یہ اعدادوشمار اتنے اہم نہیں ہیں لیکن پھر بھی فرق کافی زیادہ ہے۔ تجارتی تاجروں کی بات کرتے ہیں، ان کے پاس اب خرید کے معاہدوں کی کُل تعداد 187.5ہزار ہے اور فروخت کے 160 ہزار معاہدے ہیں۔ لہٰذا، بُلش مزاج برقرار رہتا ہے لیکن اس میں حالیہ ماہ میں کافی کمی آئی ہے۔ اس لئے، ہم کہہ سکتے ہیں کہ یورو/ڈالر کی جوڑی فی الحال ایک کھائی کے کنارے پر چڑھ رہی ہے جسے "نیا نیچے کا رجحان" کہا جاتا ہے۔ اصولی طور پر، ہم نے پہلے ہی کہا ہے کہ طویل مدتی اوپر کے رحجان کے لئے کریٹکل پوائنٹ جو مارچ 2020 میں شروع ہوا وہ 1.1700 کی سطح ہے۔ اگر بئیرز اس پر 9 ماہ کی مشکل گھڑی کے بعد قابو پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو پھر امریکی کرنسی میں مزید مضبوطی کے امکانات تیزی سے بڑھیں گے۔ اس لئے، یہ مسئلہ آنے والے دنوں میں حل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب، بہت کچھ فیڈ کے اقدامات پر منحصر ہو گا نہ صرف اگلی میٹنگ میں بلکہ قریب مستقبل میں بھی۔ اگر مارکیٹوں کو کیو ای کو کم کرنے کی تیاری کا ثبوت نہیں ملتا تو پھر امریکی ڈالر یورو کرنسی کے ساتھ تصادم میں اپنا ٹرمپ کارڈ کھو دے گا۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت ایریاز وہ ایریاز ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹس پر انڈیکیٹر 1، ٹریڈرز کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback