empty
 
 
28.10.2021 04:48 PM
یورو / یو ایس ڈی : امریکی دورانیہ کا تجزیہ برائے 28 اکتوبر - صبح کی تجارتوں کا تجزیہ - یورو نے یورپی مرکزی بنک کی میٹنگ سے قبل چینل کے اندر تجارت کو جاری رکھا ہوا ہے


یورو / یو ایس ڈی پر لانگ پوزیشنز کھولنے کے لئے آپ کو درکار ہے

دن کے پہلے حصّہ میں تجارت بنیادی طور پر ایک سائیڈ چینل میں کی گئی تھی۔ بئیرز کی 1.1591 کی سطح سے آگے جانے کی ناکام کوشش نے انہیں شارٹ پوزیشنز کے ساتھ مارکیٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی ۔ خریدنے کا بھی کوئی اشارہ نہیں بنا تھا۔ تاجروں کی توجہ دوپہر اور مالیاتی پالیسی پر یورپی مرکزی بینک کے فیصلے کے جاری ہونے پر مرکوز ہوگی ہے ۔ تکنیکی تناظر میں قریب ترین سپورٹ اور ریزسٹنس کی سطحوں کے علاوہ کچھ زیادہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔ حکمت عملی بھی وہی رہی کیونکہ اس کا زیادہ انحصار نہ صرف ای سی بی کے فیصلوں پر ہوگا بلکہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے لئے امریکی جی ڈی پی اعداد و شمار کی اشاعت پر بھی ہوگا۔

This image is no longer relevant

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ دن کے پہلے حصے میں بُلز نے جرمن لیبر مارکیٹ کے بارے میں اچھے بنیادی اعداد و شمار کی بدولت سائیڈ چینل کی نچلی سرحد کا دفاع کیا تھا اب توجہ 1.1622 کے علاقے میں چینل کی بالائی حد پر منتقل ہوگئی ہے۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ ہمیں ہمیں بتاتے ہوئے پئیر کی مزید سمت کا تعین کریں گی۔ اگر ابتدائی دور میں پالیسی سخت کرنے کے اشارے ملتے ہیں تو بُلز 1.1622 کی مزاحمت کو توڑنے پر توجہ مرکوز کریں گے جو کئی دنوں سے یورو خریداروں کو اوپر کی طرف رجحان دوبارہ شروع کرنے سے روک رہا ہے۔

صرف ایک بریک ڈاؤن اور اوپر سے نیچے تک اس سطح کا ٹیسٹ لانگ پوزیشنز کے لئے ایک بہترین انٹری پوائنٹ تشکیل دے گا، جو 1.1649 اور 1.1668 تک راستہ کھول دے گا، جہاں میں منافع طے کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔ 1.1691 کی سطح اس سے آگے کا ہدف ہوگا، لیکن یہ اس شرط پر دستیاب ہوگی کہ اگر ای سی بی افراط زر کے خطرات کے بارے میں سنجیدگی سے بات کرے۔ اگر کرسٹین لیگارڈ انتہائی نرم مالیاتی پالیسی پر عمل پیرا رہیں تو اس سے یورو کو زیادہ نقصان پہنچنے کا امکان نہیں ہے لیکن اس سے اس پئیر پر اضافی انٹرا ڈے دباؤ پیدا ہوسکتا ہے۔

دوپہر کے وقت یورو/ یو ایس ڈی میں کمی کی صورت میں بُلز کے لئے اتنا ہی اہم کام 1.1586 کے چینل کی زیریں کی حفاظت کرنا ہوگا۔ وہاں ایک مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل طویل پوزیشنوں میں ایک اچھا انٹری پوائنٹ بناتی ہے۔ اگر اس سطح پر خریداروں کی کوئی سرگرمی نہیں ملتی ہے تو میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ خریداری کو 1.1568 کے علاقے میں ملتوی کر دیں۔ کم از کم 1.1542 سے واپسی کے لئے فوری طور پر ایک پئیر میں خرید بہتر ہے اور صرف ایک دن کے اندر 15-20 پوائنٹس کی اصلاح پر نظر رکھی جا سکتی ہے

دوپہر کے وقت یورو/امریکی ڈالر میں کمی کی صورت میں بُلز کے لئے اتنا ہی اہم کام 1.1586 چینل کی نچلی سرحد کی حفاظت کرنا ہوگا۔ وہاں ایک مصنوعی بریک آؤٹ کی تشکیل لانگ پوزیشنز میں ایک اچھا انٹری بناتی ہے۔ اگر اس سطح پر خریداروں کی کوئی سرگرمی نہیں ملتی ہے تو میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ خریداری کو 1.1568 کے علاقے تک ملتوی کر دیں۔ کم سے کم 1.1542 سے ری باؤنڈ کے لئے فوری طور پر اس پئیر میں خرید بہتر ہے اور صرف ایک دن کے اندر 15-20 پوائنٹس اضافہ کی تصحیح پر نظر رکھی جاسکتی ہے

یورو / یو ایس ڈی پر مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لئے، آپ کو ضرورت ہے

یورو فروخت کنندگان کا ابتدائی کام 1.1622 کی ریزسٹنس کا تحفظ کرنا باقی ہے۔ صرف وہاں اگلے مصنوعی بریک آؤٹ کے بننے کے ساتھ اس سال کی تیسری سہ ماہی کے لئے امریکی جی ڈی پی کے بارے میں مضبوط اعداد و شمار، جس کی ترقی معاشی ماہرین کی پیش گوئیوں سے تجاوز کرنی چاہئے اس کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بے روزگاری کے فوائد کے لئے ابتدائی درخواستوں کی تعداد کو کم کرنے کے اعداد و شمار کی رپورٹ بھی جاری ہونا ہے جس سے مختصر پوزیشنز میں ایک اچھا انٹری پوائنٹ مل سکے گا، جو جوڑی کو 1.1586 کی زیریں حد تک واپس لے جائے گا

جیسا کہ اوپر نوٹ کیا گیا ہے، دن کے پہلے حصے میں اس سطح سے نیچے کا استحکام ممکن نہیں تھا۔ ایک بریک آؤٹ اور نیچے سے اوپر کی طرف 1.1586 کا ٹیسٹ نئی مختصر پوزیشنیں کھولنے کے لئے ایک اشارے کی تشکیل کا باعث بنے گا، جس کے بعد 1.1559 کے ایریا تک کمی ہوگی۔ اس رینج کے بریک ڈاؤن سے کئی خریداروں کے اسٹاپ آرڈرز بھی مسمار ہو جائیں گے جس سے یورو 1.1537 تک تیزی سے نیچے آ جائے گا اور 1.1510 تک راہ ہموار ہو جائے گی جہاں میں نفع حاصل کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ دوپہر کے وقت پئیر میں اضافہ اور 1.1622 کی سطح پر فروخت کنندگان کی عدم موجودگی کی صورت میں بہتر ہے کہ فروخت کو 1.1649 کی اگلی سطح کے ٹیسٹ ہونے تک ملتوی کر دیا جائے۔ ہفتہ وار بلند ترین سطح 1.1668 سے 15-20 پوائنٹس تنزلی کی تصحیح کی بنیاد پر واپسی کے لئے فوری طور پر مختصر پوزیشن کھولنا ممکن ہے۔

This image is no longer relevant

اکتوبر 19 کے لئے سی او ٹی رپورٹ (کمیٹمنٹ آف ٹریڈرز رپورٹ) میں شارٹ اور لانگ پوزیشنوں میں کمی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ سے منفی ڈیلٹا کی معمولی بحالی ہوئی ہے ، کیونکہ خریداروں سے زیادہ فروخت کنندگان مارکیٹ سے باہر نکلے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے یورو زون میں افراط زر سامنے آیا تھا جس میں اضافہ معاشی ماہرین کی توقعات کے مطابق ہوا تھا۔ اس نے یورپی مرکزی بینک کے بہت سے نمائندوں کو مالیاتی پالیسی میں تبدیلیوں کے بارے میں دوبارہ بات کرنے پر مجبور کیا۔ تاہم یہ حقیقت کہ تقریبا ہر کوئی انتظار کرو اور دیکھو کے رویے پر قائم رہا اور اگلے سال مارچ میں پی ای پی پی پروگرام مکمل کرنے کے بعد بانڈ کی خریداری کی شکل میں مسلسل محرکات نے یورپی کرنسی پر کچھ دباؤ ڈالا۔

یورو زون کی مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں میں سرگرمی میں سست روی نے یورو خریداروں کو بھی 17 کی سطح سے آگے نہیں بڑھنے دیا۔ تاہم قلیل مدت میں اہم مسئلہ جو یورو کی ترقی کو نقصان پہنچا سکتا ہے وہ پوری یورپی یونین میں کورونا وائرس انفیکشن کی چوتھی لہر کا تیزی سے پھیلاؤ ہے۔ جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے، امریکی معیشت کی بحالی کی اچھی رفتار امریکی ڈالر کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ حقیقت کہ فیڈرل ریزرو پہلے ہی نومبر میں ہونے والے اگلے اجلاس میں بانڈ خریداری پروگرام کو کم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو میں اضافہ کی صلاحیت کو بھی محدود کر دے گا۔

سی او ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طویل غیر تجارتی پوزیشنیں 202,512 سے کم ہو کر 193,320 کی سطح پر آ گئیں جبکہ مختصر غیر تجارتی پوزیشنیں 220,910 کی سطح سے کم ہو کر 205,427 کی سطح پر آ گئیں۔ ہفتے کے اختتام پر مجموعی غیر تجارتی نیٹ پوزیشن میں کمی آئی اور یہ -18,398 کے مقابلے میں -12,107 رہی ہیں ۔ ہفتہ وار اختتامی قیمت 1.1553 کے مقابلے میں 1.1613 کی سطح تک بڑھ گئی ہیں

انڈیکیٹرز کے اشارے

موونگ ایوریج

تجارت 30 اور 50 یومیہ موونگ ایوریج کے گرد ہوئی ہے جو جو اہم بنیادی اعداد و شمار سے پہلے بازار کی طرفی نوعیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

نوٹ : ِیہاں لکھاری کی جانب سے ایچ ون چارٹ کے مطابق موونگ ایوریج کی قیمت اور دورانیہ کو شمار کیا گیا ہے جو کہ ڈی 1 چارٹ کی عمومی موونگ ایوریج سے مختلف ہے

بولینجر بینڈز

انڈیکیٹر کی بالائی حد 1.1615 کی سطح پر ٹوٹ جانے سے یورو میں ایک نیاء اضافہ ملے گا - تنزلی کی صورت میں انڈیکیٹڑ کی زیریں حد 1.1590 کے ایریا میں سپورٹ کا کام کرے گی

انڈیکیٹر کی تفصیل

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 50 یہاں چارٹ میں پیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

موونگ ایوریج (موونگ ایوریج والیٹیلٹی اور نوائس کو یکجاء کرتے ہوئے جاری رجحان کو تعین کرتی ہے) پریڈ 30 یہاں چارٹ میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے

ایم اے سی ڈی لائن (موونگ ایوریج کنورجنس / ڈائیورجنس )

فاسٹ ای ایم اے پریڈ 12 ، سلو ای ایم اے پریڈ 26 ، ایس ایم اے پریڈ 9

بولینجر بینڈز - پریڈ 20

نان پرافٹ کساد بازاری کے تاجران جیساء کہ انفرادی تاجران ، ہیج فنڈز اور بڑے ادارے جو کہ فیوچر مارکیٹ کا استعمال کسادی بازاری اور اپنے مفاد کے حصول کے لئے کرتے ہیں

لانگ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی لانگ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

شارٹ نان کمرشل پوزیشننز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئیں مجموعی شارٹ نان کمرشل پوزیشنز ہیں

مجموعی نان کمرشل نقد پوزیشنز سے مُراد نان کمرشل تاجران کی جانب سے لی گئی شارٹ اور لانگ پوزیشنز کے درمیان کا فرق ہے


Miroslaw Bawulski,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$9000 مزید!
    ہم مئي قرعہ اندازی کرتے ہیں $9000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback