empty
 
 
14.10.2021 03:36 PM
برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کے لیے پیش گوئی اور تجارتی اشارے برائے 14 اکتوبر ۔ جوڑی کی نقل و حرکت اور تجارتی ڈیلز کا تفصیلی تجزیہ۔ پاؤنڈ تلخ انداز میں اوپر کے رحجان میں رہتا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر- 5 منٹ

This image is no longer relevant

برطانوی پاؤنڈ / امریکی ڈالر کی جوڑی نے 13 اکتوبر کو بہت اچھی تجارت نہیں کی۔ قیمت نے غلط اشارے بناتے ہوئے دن میں کریٹیکل کیجن سن لائن کو متعدد بار عبور کیا، جو اصولی طور پر حیران کُن نہیں ہے، جوڑی کی حرکت کی نوعیت کی بدولت جس کے بارے میں ہم پچھلے ہفتے بات کرتے رہے ہیں۔ معاشی اعدادوشمار جو کل شائع ہوئے وہ تکنیکی تصویر کے لئے بالکل بھی مددگار ثابت نہیں ہوئے، لیکن اس کے برعکس ہر چیز کو مزید الجھا دیا۔ رپورٹیں خود بھی متنازعہ تھیں۔ مثال کے طور پر، برطانیہ کی اگست کے لئے جی ڈی پی کی رپورٹ پیش گوئی سے بھی بدتر نکلی، جبکہ صنعتی پیداوار کی رپورٹ بہتر تھی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی، جی ڈی پی کی ایک ماہ کی رپورٹ کو اہم نہیں سمجھا جاتا۔ سہ ماہی کی رپورٹ کو اہم سمجھا جاتا ہے۔ لہٰذا، یہ اوپر چارٹ میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ان رپورٹوں (نمبر "1") پر کوئی ردِ عمل نہیں تھا۔ چارٹ پر نمبر "2" اس وقت کو دکھاتا ہے جب امریکی افراطِ زر کی رپورٹ شائع ہوئی تھی اور جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں اس رپورٹ کے بعد قیمتوں میں 25 پوائنٹس کی کمی ہوئی، اگرچہ یہ عمل بہت جلد ختم ہو گیا اور اوپر کی حرکت شروع ہو گئی(ڈالر کا زوال)۔ یعنی وہی چیز یورو/ڈالر کی جوڑی کے لئے دیکھی گئی۔ اس لئے، کل سب سے اہم چیز غلط اشاروں کو الگ کرنا تھا۔ یہ فوری نوٹ کرنا چاہئیے کہ 4 گھنٹے کے ٹائم فریم پر بالنجر بینڈز اطراف کی جانب گامزن ہیں اور اس کے ساتھ ہی تنگ ہو گئے ہیں۔ اس لئے، ہمارے گذشتہ جائزے میں، ہم نے کہا تھا کہ اچیموکو انڈیکٹر کی لائینیں اب اشارے تشکیل دینے کے لئے مناسب نہیں ہیں۔ اس لئے، ہم نے کریٹیکل لائن کے قریب تمام اشاروں کو نظرانداز کر دیا۔ صرف وہ اشارے باقی ہیں جو 1.3601 اور 1.3607 کی سطحوں کے گرد بنے تھے۔ پہلا طاقتور اور درست تھا، اور کیجن سن بھی ان سطحوں سے قدرے اوپر ہیں ، لہٰذا خریداری کے اشارے پر کام نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔ ایسا ہی امریکی سیشن میں خرید کے اشارے کے ساتھ تھا، جب قیمت نے 1.3601 اور 1.3607 کی سطحوں کو اوپر سے نیچے تک اور کریٹیکل لائن کو کراس کیا۔ اور یہ سب کچھ امریکہ میں افراط زر کی کافی مضبوط رپورٹ کے بعد ہوا، جس کے بعد ڈالر بڑھنا چاہیے تھا۔ آخری اشارہ - فروخت کا اشارہ تھا جو اسی وقت بنا جب امریکی افراطِ زر کی رپورٹ جاری ہوئی، اس لئے، اسے بھی الگ کرنا چاہئیے۔ اس کے نتیجے میں، تاجروں کو کل کوئی ڈیلز نہیں کھولنی چاہئیے تھی۔

برطانوی پاؤنڈ/امریکی ڈالر - ایک گھنٹہ

This image is no longer relevant

پاؤنڈ/ڈالر کی جوڑی گھنٹہ وار ٹائم فریم پر اوپر کے رحجان کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، اور اب تک یہ کامیاب رہی ہے! کل قیمت اوپر کے رحجان سے اچھلی اور اس اشارے کو دن کا سب سے اہم واقعہ سمجھنا چاہئیے۔ ظاہر ہے، اس پر پیسہ کمانے کے لئے بھی کام نہیں کیا ، کیونکہ کینڈل اسٹک جس پر ری باؤنڈ ہوا وہ ایک دن میں سب سے بڑا تھا ، جو تقریباً پورے یومیہ اتار چڑھاؤ کے برابر تھا۔ بہرحال، تاجر پاؤنڈ کی بڑھتی ہوئی کامیابی پر انحصار کر سکتے ہیں۔ 4 گھنٹے کے ٹائم فریم پر، بالنجز بینڈز فلیٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ فلیٹ میں، اچیموکو انڈیکیٹر کی لائینوں نے اپنی طاقت کھو دی اور قیمت بغیر کسی مشکلات کے ان کو عبور کر سکتی ہے۔ اس لئے، فلیٹ میں اچیموکو لائن کو اشارے کے ذریعے کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز نہیں دی جاتی۔ 14 اکتوبر کو ہم درج ذیل اہم سطحوں کو ممتاز کرتے ہیں: 1.3519، 1.3570، 1.3601 - 1.3607، 1.3732۔ سینکو اسپین بی (1.3569) اور کیجن-سن (1.3620) لائینیں اشاروں کا ذریعہ ہو سکتی ہیں(لیکن اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ اب یہ غلط ہیں)۔ جب قیمت درست سمت میں 20 پوائنٹس سے گزرے تو اسٹاپ لاس کو بریک ایون پر ترتیب دینے کی تجویز دی جاتی ہے۔ اچیموکو انڈیکیٹر لائینیں دن کے دوران حرکت کر سکتی ہیں، جن کو تجارت کے اشارے تلاش کرتے ہوئے ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ جمعرات کو برطانیہ میں نیوز کیلنڈر خالی ہے، اور امریکہ میں کچھ ثانوی اہمیت کے واقعات ہوں گے جن کا پاؤنڈ/ڈالر کی قیمتوں پر طاقتور اثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ہم آپ کو یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور تجارتی اشاروں کے ساتھ خود کو آگاہ کرنے کی بھی تجویز دیتے ہیں۔

سی او ٹی رپورٹ

This image is no longer relevant

گذشتہ رپورٹنگ ہفتے (28 سے ستمبر- 4 اکتوبر) کے دوران پیشہ ور تاجروں کا مزاج ایک بار پھر مزید بئیرش ہو گیا۔ "ایک بار پھر" - اس لئے نہیں کہ یہ حالیہ ہفتوں میں مسلسل بڑھ رہا ہے، لیکن اس لئے کہ تاجر یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ برطانوی پاؤنڈ کے ساتھ کیا کیا جائے۔ اس لئے، ان کا مزاج بُلش ہو گیا اور پھر دوبارہ بئیرش ہو گیا۔ آخری تبدیلی ایک بار پھر بئیرز کی سمت میں تھی۔ پیشہ ور تاجروں نے ایک ہفتے میں 12,000 فروخت (مختصر) معاہدے کھولے اور 10,000 خرید (طویل) معاہدے بند کئے۔ لہٰذا، "غیر تجارتی" گروپ کی نیٹ پوزیشن اچانک 22,000 معاہدوں سے کم ہوئی۔ اوپر چارٹ میں، آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ پہلے انڈیکیٹر کی سبز لائن کیسے گری۔ ہم دوسرے انڈیکیٹر میں بھی یہی دیکھتے ہیں، جو صرف غیر تجارتی تاجروں کی نیٹ پوزیشن میں تبدیلیاں دکھاتا ہے جو سب سے اہم اور رجحان ساز گروپ سمجھے جاتے ہیں۔ لہٰذا، بئیرش مزاج اب غالب ہے، جیسا کہ یورپی کرنسی کے معاملے میں ہے۔ تکنیک نیچے کی نقل و حرکت کے دوبارہ شروع ہونے کے بارے میں بھی بات کر رہی ہے۔ تاہم، پچھلے سال کی قیمتوں میں تبدیلی کو دیکھتے ہوئے اور کمٹمنٹ آف ٹریڈر (سی او ٹی) رپورٹ سے موازنہ کرتے ہوئے، یہ واضح ہو گیا کہ ہر چیز اتنی سادہ نہیں ہے۔ اس لئے کہ پاؤنڈ میں اب بھی عالمی سطح پر اوپر کے رجحان کے خلاف بہت کمزور اصلاح ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر، گزشتہ سال کے دوران "غیر تجارتی" نیٹ پوزیشن کی چوٹی کی قیمت تقریباً 40،000 تھی۔ اس وقت ہمارے پاس کم از کم قیمت 20،000 ہے۔ اور قیمت عالمی سطح پر اب بھی اسی کمزور نیچے کی اصلاح میں ہے۔

چارٹ کی وضاحتیں:

سپورٹ اور مزاحمت کی سطحیں خریدتے اور فروخت کرتے ہوئے ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ آپ ان سطحوں کے قریب ٹیک پرافٹ رکھ سکتے ہیں۔

کیجن-سن اور سینکو اسپین بی لائنز، اچیموکو کے اشارے کی لائنیں ہیں جو 4 گھنٹے سے گھنٹہ ٹائم فریم میں منتقل کردی گئیں۔

سپورٹ اور مزاحمت کے علاقے وہ علاقے ہیں جہاں سے قیمت بار بار پلٹتی ہے۔

پیلی لائنیں اور رحجان لائنیں، رحجان چینل اور کوئی بھی دوسرا تکنیکی پیٹرن ہیں۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 1، تاجروں کی ہر قسم کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

سی او ٹی چارٹ پر انڈیکیٹر 2، غیر تجارتی گروپ کی نیٹ پوزیشن کا سائز ہے۔

Paolo Greco,
انسٹافاریکس کا تجزیاتی ماہر
© 2007-2024
انسٹافاریکس کے ساتھ کرپٹو کرنسی کی معاملاتی تبدیلیوں سے کمائیں۔
میٹا ٹریڈر 4 ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنی پہلی ٹریڈ کھولیں۔
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$1000 مزید!
    ہم اپریل قرعہ اندازی کرتے ہیں $1000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں

تجویز کردہ مضامین

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback